المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو عون محمد بن عبيد الله الثقفي، عن عبد الله بن الزبير باب: ابوعون محمد بن عبیداللہ ثقفی کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13894
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ الْبَقَّالِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: " كَانَ النَّاسُ يَتَّكِلُ بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ فِي الزَّادِ، فَأَمَرَهُمُ اللهُ أَنْ يَتَزَوَّدُوا، فَقَالَ: {وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى} [البقرة: ١٩٧] "ترجمہ
محمد بن عبیداللہ (ابو عون ثقفی) بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا: ”لوگ (سفر میں) زادِ راہ کے معاملے میں ایک دوسرے پر انحصار کر لیا کرتے تھے، تو اللہ تعالیٰ نے انہیں حکم دیا کہ وہ زادِ راہ ساتھ لیں، چنانچہ فرمایا: ”اور زادِ راہ لے لو، بےشک بہترین زادِ راہ تقویٰ ہے“ [سورۃ البقرة: 197]۔“