کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عبداللہ بن شقیق کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَقِيقٍ قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَخْطُبُ عَشِيَّةً فَقَالَ رَجُلٌ: الصَّلَاةَ، فَقَالَ: «لَا أُمَّ لَكَ تُعْلِمُنَا بِوَقْتِهَا كُنَّا نَجْمَعُ بَيْنَهُمَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ترجمہ
عبداللہ بن شقیق بیان کرتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما ایک شام کو خطبہ دے رہے تھے کہ ایک شخص نے کہا: نماز کا وقت ہو گیا! انہوں نے فرمایا: ”تیری ماں تجھے گم پائے، کیا تو ہمیں اس کا وقت بتاتا ہے؟ ہم تو رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دونوں نمازیں جمع کیا کرتے تھے۔“
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْخِرِّيتِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ: خَطَبَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ يَوْمًا بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى غَابَتِ الشَّمْسُ، وَبَدَتِ النُّجُومُ، وَعَلِقَ النَّاسُ يُنَادُونَهُ الصَّلَاةَ، وَفِي الْقَوْمِ رَجُلٌ مِنْ تَمِيمٍ يُنَادِي، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تُعَلِّمُنِي بِالسُّنَّةِ لَا أُمَّ لَكَ، " إِنِّي شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جَمَعَ بَيْنَ الْعَصْرِ وَالظُّهْرِ، وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ " فَلَقِيتُ أَبَا هُرَيْرَةَ فَوَافَقَهُ
ترجمہ
عبداللہ بن شقیق بیان کرتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک دن ہمیں عصر کے بعد خطبہ دیا یہاں تک کہ سورج غروب ہو گیا اور ستارے نظر آنے لگے، اور لوگ نماز کے لیے پکارنے لگے، اور لوگوں میں بنو تمیم کا ایک شخص پکار رہا تھا، تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تو مجھے سنت سکھاتا ہے؟ تیری ماں تجھے گم پائے! میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے عصر اور ظہر، اور مغرب اور عشاء کو جمع کیا۔“ راوی کہتے ہیں: پھر میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملا تو انہوں نے بھی اس کی تصدیق کی۔