المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الله بن شقيق، عن ابن عباس باب: عبداللہ بن شقیق کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 12859
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُدَيْرٍ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَقِيقٍ قَالَ: كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ يَخْطُبُ عَشِيَّةً فَقَالَ رَجُلٌ: الصَّلَاةَ، فَقَالَ: «لَا أُمَّ لَكَ تُعْلِمُنَا بِوَقْتِهَا كُنَّا نَجْمَعُ بَيْنَهُمَا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
عبداللہ بن شقیق بیان کرتے ہیں: ابن عباس رضی اللہ عنہما ایک شام کو خطبہ دے رہے تھے کہ ایک شخص نے کہا: نماز کا وقت ہو گیا! انہوں نے فرمایا: ”تیری ماں تجھے گم پائے، کیا تو ہمیں اس کا وقت بتاتا ہے؟ ہم تو رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں دونوں نمازیں جمع کیا کرتے تھے۔“