حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُعَلَّى بْنُ رَاشِدٍ الْعَمِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ، ثنا سُلَيْمَانُ الْجَرْمِيُّ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ الرَّبِيعِ الْجَرْمِيِّ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَرَ لِي بِذَوْدٍ، وَقَالَ لِي: «عَلَيْكَ بِالْخَيْلِ، فَإِنَّ الْخَيْلَ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»
ترجمہ
سیدنا سوادہ بن ربیع جرمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے مجھے چند اونٹ (بطور عطیہ) دینے کا حکم دیا اور فرمایا: ”گھوڑے پالو، کیونکہ گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے خیر باندھ دی گئی ہے۔“
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمْرَانَ، ثنا سُلَيْمَانُ الْجَرْمِيُّ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ الرَّبِيعِ، قَالَ: «رَأَيْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا»
ترجمہ
سیدنا سوادہ بن ربیع جرمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ پر ایک انگوٹھی دیکھی۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا مُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ، ثنا سَلْمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ الرَّبِيعِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهَ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمَرَ لِي بِذَوْدٍ، قَالَ: «إِذَا رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِكَ، فَقُلْ لَهُمْ فَلْيُحْسِنُوا أَعْمَالَهُمْ، وَمُرْهُمْ فَلْيُقَلِّمُوا أَظْفَارَهُمْ، وَلَا يَخْدِشُوا بِهَا ضُرُوعَ مَوَاشِيهِمْ إِذَا حَلَبُوا»
ترجمہ
سیدنا سوادہ بن ربیع جرمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے مجھے چند اونٹ دینے کا حکم دیا اور فرمایا: ”جب تم اپنے گھر واپس جاؤ تو انہیں کہنا کہ اپنے اعمال اچھے کریں، اور انہیں حکم دو کہ اپنے ناخن تراشیں اور دودھ دوہتے وقت ان سے اپنے جانوروں کے تھن زخمی نہ کریں۔“