حدیث نمبر: 6452
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثنا مُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ، ثنا سَلْمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سَوَادَةَ بْنِ الرَّبِيعِ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهَ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَمَرَ لِي بِذَوْدٍ، قَالَ: «إِذَا رَجَعْتَ إِلَى بَيْتِكَ، فَقُلْ لَهُمْ فَلْيُحْسِنُوا أَعْمَالَهُمْ، وَمُرْهُمْ فَلْيُقَلِّمُوا أَظْفَارَهُمْ، وَلَا يَخْدِشُوا بِهَا ضُرُوعَ مَوَاشِيهِمْ إِذَا حَلَبُوا»
ترجمہ

سیدنا سوادہ بن ربیع جرمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے مجھے چند اونٹ دینے کا حکم دیا اور فرمایا: ”جب تم اپنے گھر واپس جاؤ تو انہیں کہنا کہ اپنے اعمال اچھے کریں، اور انہیں حکم دو کہ اپنے ناخن تراشیں اور دودھ دوہتے وقت ان سے اپنے جانوروں کے تھن زخمی نہ کریں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب السين / حدیث: 6452
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 97، حدیث 6482