حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ مُصْعَبٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: «كُنَّا نَقِيلُ بَعْدَ الْجُمُعَةِ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جمعہ کے بعد قیلولہ کرتے تھے۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ، وَعَنْ يَمِينِهِ غُلَامٌ، وَعَنْ يَسَارِهِ الْأَشْيَاخُ فَشَرِبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ لِلْغُلَامِ: «أُعْطِي الْأَشْيَاخَ؟» ، فَقَالَ الْغُلَامُ: مَا كُنْتُ لِأُوثِرَ بِسُؤْرِكَ أَوْ بِفَضْلِكَ عَلَيَّ أَحَدًا، فَأَعْطَاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَشَرِبَ وَتَرَكَ الْأَشْيَاخَ
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم ﷺ کے پاس ایک مشروب لایا گیا، آپ کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بزرگ لوگ تھے۔ نبی کریم ﷺ نے اس میں سے پیا، پھر لڑکے سے فرمایا: ”کیا میں یہ بزرگوں کو دے دوں؟“ لڑکے نے عرض کیا: میں آپ کے بچے ہوئے یا آپ کی طرف سے ملنے والی کسی چیز میں کسی کو اپنے اوپر ترجیح نہیں دوں گا۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ نے وہ اسی کو دے دیا، اس نے پی لیا اور بزرگوں کو نہ دیا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا خَارِجَةُ بْنُ مُصْعَبٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّمَا التَّصْفِيقُ لِلنِّسَاءِ وَالتَّسْبِيحُ لِلرِّجَالِ»
ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تالی بجانا صرف عورتوں کے لیے ہے اور تسبیح مردوں کے لیے ہے۔“
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ: " مَا كَانَ يَوْمٌ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَقَالَ: إِنَّ عَجُوزًا كَانَتْ تَطْبُخُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ أُصُولَ السِّلْقِ، وتَطْرَحُ عَلَيْهِ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ، فَكُنَّا إِذَا انْصَرَفْنَا مِنَ الْجُمُعَةِ، دَخَلْنَا فَأَكَلْنَا "
ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے: میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”ہمیں جمعہ کے دن سے زیادہ کوئی دن پیارا نہ تھا“، اور فرمایا: ایک بڑھیا جمعہ کے دن چقندر کی جڑیں پکایا کرتی اور اس میں جَو کے کچھ دانے ڈال دیا کرتی، تو ہم جب جمعہ سے واپس آتے تو اس کے پاس جا کر کھا لیتے۔