المعجم الكبير للطبراني
باب السين— حرف سین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
خارجة بن مصعب الخراساني، عن أبي حازم باب: خارجہ بن مصعب خراسانی کی ابوحازم سے روایات
حدیث نمبر: 5986
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ: " مَا كَانَ يَوْمٌ أَحَبَّ إِلَيْنَا مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَقَالَ: إِنَّ عَجُوزًا كَانَتْ تَطْبُخُ فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ أُصُولَ السِّلْقِ، وتَطْرَحُ عَلَيْهِ حَبَّاتٍ مِنْ شَعِيرٍ، فَكُنَّا إِذَا انْصَرَفْنَا مِنَ الْجُمُعَةِ، دَخَلْنَا فَأَكَلْنَا "ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے: میں نے سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: ”ہمیں جمعہ کے دن سے زیادہ کوئی دن پیارا نہ تھا“، اور فرمایا: ایک بڑھیا جمعہ کے دن چقندر کی جڑیں پکایا کرتی اور اس میں جَو کے کچھ دانے ڈال دیا کرتی، تو ہم جب جمعہ سے واپس آتے تو اس کے پاس جا کر کھا لیتے۔