کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ، حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، بدری، غزوہ احد میں شہید ہوئے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا، سَعْدٌ مَوْلَى حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ»
ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں کہ بدر میں شریک ہونے والوں میں سیدنا حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا نام شامل ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا سَعْدٌ مَوْلَى حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ
ترجمہ
ابن شہاب بیان کرتے ہیں کہ بدر میں شریک ہونے والوں میں سیدنا حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا نام شامل ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنِ اسْتُشْهِدَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ أُحُدٍ، سَعْدٌ مَوْلَى حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ»
ترجمہ
ابن شہاب بیان کرتے ہیں کہ احد کے دن شہید ہونے والے مسلمانوں میں سیدنا حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا نام شامل ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، قَالَ: «سَعْدُ بْنُ خَوْلِيٍّ مَوْلَى حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ، وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ مَذْحِجٍ»
ترجمہ
ابومعشر کہتے ہیں: سیدنا سعد بن خولی رضی اللہ عنہ، سیدنا حاطب بن ابوبلتعہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام تھے، اور وہ مذحج قبیلے سے تھے۔