کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سعید بن مسیب کی سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ طُعْمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَصْحَابِهِ غَنَمًا، فَأَعْطَانِي عَتُودًا جَذَعًا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ أُضَحِّي بِهَا؟ فَإِنَّهَا جَذَعَةٌ مِنَ الْمَعْزِ، فَقَالَ: «نَعَمْ» فَضَحَّيْتُ بِهَا
ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ میں قربانی کی بکریاں تقسیم کیں، مجھے ایک کم عمر (جذعہ) بکری کا بچہ دیا، تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں اس کی قربانی کر لوں؟ یہ تو بکری کی جذعہ ہے۔ فرمایا: ”ہاں۔“ چنانچہ میں نے اس کی قربانی کی۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ طُعْمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَّمَ فِي أَصْحَابِهِ ضَحَايَا، فَأَعْطَانِي عَتُودًا، فَوَجَدْتُهُ جَذَعًا فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ هُوَ جَذَعٌ، فَقَالَ: «ضَحِّ بِهِ»
ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ میں قربانیاں تقسیم کیں، مجھے ایک بکری کا بچہ دیا، میں نے دیکھا کہ وہ کم عمر (جذعہ) ہے تو آپ ﷺ کے پاس واپس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو جذعہ ہے۔ فرمایا: ”اسی کی قربانی کر دو۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فَضَاءٍ الْجَوْهَرِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ أَبُو سَلَمَةَ الْجُوبَارِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ طُعْمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ غَنَمًا لِلضَّحَايَا فَأَعْطَانِي عَتُودًا جَذَعًا، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ جَذَعٌ، فَقَالَ: «ضَحِّ بِهِ» فَضَحَّيْتُ بِهِ
ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ میں قربانی کی بکریاں تقسیم کیں، مجھے ایک کم عمر (جذعہ) بکری کا بچہ دیا، میں آپ ﷺ کے پاس واپس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ تو جذعہ ہے۔ فرمایا: ”اسی کی قربانی کر دو۔“ چنانچہ میں نے اسی کی قربانی کی۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ طُعْمَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ ضَحَايَا، فَأَعْطَانِي عَتُودًا جَذَعًا مِنَ الْمَعْزِ، فَجِئْتُ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنَّهُ جَذَعٌ قَالَ: «ضَحِّ بِهِ»
ترجمہ
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کرام میں قربانی کے جانور تقسیم فرمائے تو مجھے بکریوں میں سے ایک کم عمر (جذع) بکرا ملا۔ میں اسے لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: یہ تو جذع ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسی کی قربانی کر لو۔“