کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عبداللہ بن ابی ہذیل کی سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ، قَالَا: ثنا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، عَنْ خَبَّابٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَمَّا هَلَكُوا قَصُّوا»
ترجمہ
سیدنا خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بنی اسرائیل جب ہلاک ہوئے تو وہ قصہ گوئی کرنے لگے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ، ثنا الثِّقَةُ، عَنْ أَبِي أُسَامَةَ، عَنِ الْأَجْلَحِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى خَبَّابٍ، فَرَأَيْتُ فِي بَيْتِهِ دَرَاهِمَ مَكْشُوفَةً، فَقُلْتُ مَا هَذَا؟، قَالَ: «بِعْتُ ضَيْعَتِي الْفُلَانِيَّةَ وَقَدْ أَنْفَقْتُها مَا أَرَى أَحَدًا أَحَقَّ بِهِ مِنِّي»
ترجمہ
عبداللہ بن ابی الہذیل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا تو میں نے ان کے گھر میں کھلے درہم دیکھے، میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنی فلاں جائیداد بیچی ہے اور اسے خرچ کر رہا ہوں، میں اپنے سوا کسی کو اس کا زیادہ حقدار نہیں سمجھتا۔“