حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثنا ابْنُ حَرْمَلَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هِنْدٍ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ وَأَنَا غُلَامٌ مُرْدِفِي عَمِّي، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا إِحْدَى أُصْبُعَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، فَقُلْتُ لِعَمِّي: مَا يَقُولُ؟ قَالَ: يَقُولُ: «ارْمُوا الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ»
ترجمہ
سیدنا حرملہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع کیا اور میں اس وقت بچہ تھا، اپنے چچا کے پیچھے سوار تھا، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ اپنی ایک انگلی دوسری پر رکھے ہوئے تھے، تو میں نے اپنے چچا سے پوچھا: آپ کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: آپ فرما رہے ہیں: ”کنکریاں چنے کے دانے کے برابر مارو۔“
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلَّافُ الْمِصْرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، أَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ هِنْدٍ، عَنْ وَالِدِي حَرْمَلَةَ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّهُ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ وَعَمِّي مُرْدِفِي، فَنَظَرْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ وَاضِعٌ أُصْبُعَيْهِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، قَالَ: قُلْتُ: مَاذَا يَقُولُ؟ قَالَ: يَقُولُ: «ارْمُوا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ»
ترجمہ
یحییٰ بن ہند رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا حرملہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو عرفہ میں دیکھا، اور میرے چچا میرے پیچھے سوار تھے، تو میں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف دیکھا کہ آپ ﷺ اپنی ایک انگلی دوسری پر رکھے ہوئے تھے۔ کہتے ہیں: میں نے پوچھا: وہ کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں (چچا) نے کہا: وہ فرما رہے ہیں: ”کنکریاں چنے کے دانے کے برابر مارو۔“