المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حرملة بن عمرو الأسلمي باب: سیدنا حرملہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 3460
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثنا ابْنُ حَرْمَلَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ هِنْدٍ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ وَأَنَا غُلَامٌ مُرْدِفِي عَمِّي، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا إِحْدَى أُصْبُعَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى، فَقُلْتُ لِعَمِّي: مَا يَقُولُ؟ قَالَ: يَقُولُ: «ارْمُوا الْجِمَارَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ»ترجمہ
سیدنا حرملہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: …نبی کریم ﷺ نے حجۃ الوداع کیا اور میں اس وقت بچہ تھا، اپنے چچا کے پیچھے سوار تھا، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ اپنی ایک انگلی دوسری پر رکھے ہوئے تھے، تو میں نے اپنے چچا سے پوچھا: آپ کیا فرما رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: آپ فرما رہے ہیں: ”کنکریاں چنے کے دانے کے برابر مارو۔“