کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا حریث بن زید بن ثعلبہ انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي جُشَمَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: حُرَيْثُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ "
ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں: انصار میں سے جنہوں نے بدر میں شرکت کی ان کے نام بتاتے ہوئے، پھر بنو جشم بن حارث بن خزرج میں سے: سیدنا حریث بن زید بن ثعلبہ رضی اللہ عنہ (کا نام لیا)۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ " فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: حُرَيْثُ بْنُ زَيْدِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّبِّ "
ترجمہ
ابن شہاب زہری بیان کرتے ہیں: انصار میں سے جنہوں نے بدر میں شرکت کی ان کے نام بتاتے ہوئے، پھر بنو حارث بن خزرج میں سے: سیدنا حریث بن زید بن ثعلبہ بن عبدالرب رضی اللہ عنہ (کا نام لیا)۔