کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا حویطب بن عبدالعزیٰ بن ابی قیس رضی اللہ عنہ، اور وہ حویطب بن عبدالعزیٰ بن ابی قیس بن عبدود بن نضر بن مالک بن حسل بن عامر بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ہیں
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ حُوَيْطِبُ بْنُ عَبْدِ الْعُزَّى وَيُكْنَى أَبَا مُحَمَّدٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ، سِنُّهُ عِشْرُونَ وَمِائَةُ سَنَةٍ»
ترجمہ
یحییٰ بن بکیر بیان کرتے ہیں: حویطب بن عبدالعزیٰ، جن کی کنیت ابومحمد تھی، چون ہجری میں وفات پا گئے، ان کی عمر ایک سو بیس برس تھی۔
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ، وَمُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حُوَيْطِبِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى، قَالَ: «كُنَّا جُلُوسًا بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَتَتِ امْرَأَةٌ الْبَيْتَ تَعُوذُ بِهِ مِنْ زَوْجِهَا، فَمَدَّ يَدَهُ إِلَيْهَا فَيَبِسَتْ يَدَهُ، فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ فِي الْإِسْلَامِ وَإِنَّهُ لَأَشَلُّ»
ترجمہ
حویطب بن عبدالعزیٰ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں ہم کعبہ کے صحن میں بیٹھے تھے کہ ایک عورت اپنے شوہر سے بچنے کے لیے خانہ کعبہ میں پناہ لینے آئی، اس نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا تو اس کا ہاتھ سوکھ گیا۔ میں نے اسے اسلام کے دور میں بھی دیکھا اور اس کا ہاتھ اسی طرح مفلوج تھا۔