المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حويطب بن عبد العزى بن أبي قيس " وهو حويطب بن عبد العزى بن أبي قيس بن عبد ود بن نضر بن مالك بن حسل بن عامر بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك " باب: سیدنا حویطب بن عبدالعزیٰ بن ابی قیس رضی اللہ عنہ، اور وہ حویطب بن عبدالعزیٰ بن ابی قیس بن عبدود بن نضر بن مالک بن حسل بن عامر بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ہیں
حدیث نمبر: 3055
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ، وَمُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حُوَيْطِبِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى، قَالَ: «كُنَّا جُلُوسًا بِفِنَاءِ الْكَعْبَةِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَأَتَتِ امْرَأَةٌ الْبَيْتَ تَعُوذُ بِهِ مِنْ زَوْجِهَا، فَمَدَّ يَدَهُ إِلَيْهَا فَيَبِسَتْ يَدَهُ، فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ فِي الْإِسْلَامِ وَإِنَّهُ لَأَشَلُّ»ترجمہ
حویطب بن عبدالعزیٰ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں ہم کعبہ کے صحن میں بیٹھے تھے کہ ایک عورت اپنے شوہر سے بچنے کے لیے خانہ کعبہ میں پناہ لینے آئی، اس نے اپنا ہاتھ اس کی طرف بڑھایا تو اس کا ہاتھ سوکھ گیا۔ میں نے اسے اسلام کے دور میں بھی دیکھا اور اس کا ہاتھ اسی طرح مفلوج تھا۔