کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، کنیت ابومحمد، وہ بنو اسد بن عبدالعزیٰ کے حلیف تھے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا: حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ "
ترجمہ
عروہ بیان کرتے ہیں، بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں: حاطب بن ابی بلتعہ (شامل تھے)۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنْ بَنِي أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى: حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ، حَلِيفٌ لَهُمْ "
ترجمہ
ابن شہاب بیان کرتے ہیں، بنی اسد بن عبدالعزیٰ میں سے بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں: حاطب بن ابی بلتعہ، جو ان کے حلیف تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ عَبْدًا لِحَاطِبٍ جَاءَ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْكُو حَاطِبًا، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، لَيَدْخُلَنَّ حَاطِبٌ النَّارَ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَذَبْتَ لَا يَدْخُلُهَا، إِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ»
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حاطب رضی اللہ عنہ کا ایک غلام نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور حاطب کی شکایت کرنے لگا، اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! حاطب ضرور جہنم میں داخل ہوگا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تو جھوٹا ہے، وہ اس میں داخل نہیں ہوگا، وہ تو بدر اور حدیبیہ میں شریک ہو چکا ہے۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ حَاطِبُ بْنُ أَبِي بَلْتَعَةَ سَنَةَ ثَلَاثِينَ، يُكْنَى أَبَا مُحَمَّدٍ، سِنُّهُ خَمْسٌ وَسِتُّونَ، صَلَّى عَلَيْهِ ابْنُ عَفَّانَ بِالْمَدِينَةِ»
ترجمہ
یحییٰ بن بکیر بیان کرتے ہیں: حاطب بن ابی بلتعہ تیس ہجری میں وفات پا گئے، ان کی کنیت ابومحمد تھی، ان کی عمر پینسٹھ برس تھی، ان کا جنازہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں پڑھایا۔