المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حاطب بن أبي بلتعة، بدري، يكنى أبا محمد " وهو حليف لبني أسد بن عبد العزى " باب: سیدنا حاطب بن ابی بلتعہ رضی اللہ عنہ، بدری صحابی، کنیت ابومحمد، وہ بنو اسد بن عبدالعزیٰ کے حلیف تھے
حدیث نمبر: 3051
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثنا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثنا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، ثنا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ أَنَّ عَبْدًا لِحَاطِبٍ جَاءَ نَبِيَّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَشْكُو حَاطِبًا، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، لَيَدْخُلَنَّ حَاطِبٌ النَّارَ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَذَبْتَ لَا يَدْخُلُهَا، إِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَالْحُدَيْبِيَةَ»ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حاطب رضی اللہ عنہ کا ایک غلام نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور حاطب کی شکایت کرنے لگا، اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! حاطب ضرور جہنم میں داخل ہوگا۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تو جھوٹا ہے، وہ اس میں داخل نہیں ہوگا، وہ تو بدر اور حدیبیہ میں شریک ہو چکا ہے۔“