المعجم الكبير للطبراني
باب الحاء— حرف حا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
حبيب بن أبي جماز عن أبي سريحة باب: حبیب بن ابی جماز کی سیدنا ابوسریحہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 3048
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ أَبُو يَحْيَى صَاعِقَةُ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الدَّهَّانُ، ثنا أَبُو مَرْيَمَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ حِمَازٍ وَهِلَالِ بْنِ أَبِي ظَهِيرٍ، عَنْ أَبِي سَرِيحَةَ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ السَّاعَةِ، فَقَالَ: «مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟» قَالَ: مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرًا إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ. قَالَ: «فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ»ترجمہ
حبیب بن حماز اور ہلال بن ابی ظہیر، ابوسریحہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے قیامت کے بارے میں پوچھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے کہا: میں نے اس کے لیے کوئی بڑی تیاری تو نہیں کی، سوائے اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت رکھتے ہو۔“