حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ، قَالَ: ذُكِرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَوْلًى لِبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يُصَلِّي وَلَا يَنَامُ وَيَصُومُ وَلَا يُفْطِرُ، فَقَالَ: «أَنَا أُصَلِّي وَأَنَامُ وَأَصُومُ وَأُفْطِرُ، وَلِكُلِّ عَمِلٍ شِرَّةٌ وَلِكُلِّ شِرَّةٍ فَتْرَةٌ، فَمَنْ يَكُنْ فَتْرَتُهُ إِلَى السُّنَّةِ فَقَدِ اهْتَدَى، وَمَنْ يَكُ إِلَى غَيْرِ ذَلِكَ فَقَدْ ضَلَّ»
ترجمہ
سیدنا جعدہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ سے بنو عبدالمطلب کے ایک غلام کا ذکر کیا گیا جو مسلسل نماز پڑھتا اور سوتا نہیں، اور روزہ رکھتا اور افطار نہیں کرتا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، روزہ بھی رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، ہر عمل کا ایک جوش ہوتا ہے اور ہر جوش کے بعد ایک ٹھہراؤ آتا ہے، تو جس کا ٹھہراؤ سنت کی طرف ہو وہ ہدایت پا گیا، اور جس کا ٹھہراؤ اس کے سوا کسی اور طرف ہو وہ گمراہ ہو گیا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الْآخَرُونَ أَرْذَلُ»
ترجمہ
سیدنا جعدہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر اس کے بعد آنے والے سب سے کمتر ہوں گے۔“
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا الْمُطَرِّزُ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ رَضِي اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ ثُمَّ الْآخَرُونَ أَرْذَلُ»
ترجمہ
سیدنا جعدہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بہترین لوگ میرے زمانے کے لوگ ہیں، پھر وہ جو اس کے بعد آئیں گے، پھر اس کے بعد آنے والے سب سے کمتر ہوں گے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ جَعْدَةُ بْنُ هُبَيْرَةَ رَضِي اللهُ عَنْهُ، قَالَ: " نَهَانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَلَاثٍ: أَنْ أَتَخَتَّمَ بِالذَّهَبِ وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ وَعَنِ الْمِيثَرَةِ "
ترجمہ
سیدنا جعدہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے مجھے تین چیزوں سے منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی (قسی) کپڑا پہننے سے، اور میثرہ (ریشمی زین پوش) استعمال کرنے سے۔