حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْجَفْشِيشِ الْكِنْدِيِّ، قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: أَنْتَ مِنَّا، فَادَّعَوْهُ، فَقَالَ: «لَا نَقْفُوا أُمَّنَا وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا نَحْنُ وَلَدُ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ»
ترجمہ
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کندہ کے کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کہا: آپ ہم میں سے ہیں، اور اس کا دعویٰ کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اپنی ماں پر تہمت نہیں لگاتے اور نہ اپنے باپ سے انکار کرتے ہیں، ہم نضر بن کنانہ کی اولاد ہیں۔“
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثنا حَيَّانُ بْنُ بِشْرٍ الْقَاضِي، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حَيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، ثنا الْجَفْشِيشُ الْكِنْدِيُّ، قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْتَ مِمَّنْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «نَحْنُ بَنُو النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ لَا نَقْفُو أُمَّنَا وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا»
ترجمہ
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ سے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ کس قبیلے سے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم بنو نضر بن کنانہ ہیں، ہم اپنی ماں پر تہمت نہیں لگاتے اور نہ اپنے باپ سے انکار کرتے ہیں۔“