کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا جابر بن طارق احمسی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوحکیم
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، يَقُولُ: جَابِرُ بْنُ أَبِي طَارِقٍ رَوَى عَنْهُ ابْنُهُ حَدِيثًا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَذَا قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ جَابِرُ بْنُ أَبِي طَارِقٍ
ترجمہ
محمد بن عبداللہ حضرمی کہتے ہیں: میں نے محمد بن عبداللہ بن نمیر کو کہتے سنا: جابر بن ابی طارق، ان سے ان کے بیٹے نے نبی کریم ﷺ سے ایک حدیث روایت کی ہے۔ ابن نمیر نے اسی طرح ”جابر بن ابی طارق“ کہا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، قَالَ: «رَأَيْتُ حَكِيمَ بْنَ جَابِرٍ يُخَضِّبُ بِالصُّفْرَةِ»
ترجمہ
عمر بن ابی زائدہ کہتے ہیں: میں نے حکیم بن جابر کو زردی کے خضاب سے خضاب لگاتے دیکھا۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثنا شَرِيكٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ دُبَّاءٌ فَقُلْتُ: مَا تَصْنَعُونَ؟ قَالَ: «نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَنَا»
ترجمہ
حکیم بن جابر اپنے والد سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو آپ ﷺ کے پاس کدو کا سالن تھا، میں نے پوچھا: آپ لوگ اس سے کیا کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اس سے اپنے کھانے میں اضافہ کرتے ہیں۔“
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ الْأَحْمَسِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ الدُّبَّاءَ فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَ أَهْلِنَا»
ترجمہ
سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو آپ ﷺ کے پاس کدو دیکھا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اس سے اپنے گھر والوں کا کھانا بڑھاتے ہیں۔“
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ هَذَا الدُّبَّاءُ فَقُلْتُ: أَيُّ شَيْءٍ هَذَا؟ فَقَالَ: «هَذَا الدُّبَّاءُ هَذَا الْقَرْعُ نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَنَا»
ترجمہ
سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو آپ ﷺ کے پاس یہ کدو تھا، میں نے پوچھا: یہ کیا چیز ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ دباء ہے، یہ قرع ہے، ہم اس سے اپنا کھانا بڑھاتے ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرْعًا فَقُلْتُ: مَا هَذَا؟ قَالَ: «نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَنَا»
ترجمہ
سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پاس کدو دیکھا، میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اس سے اپنا کھانا بڑھاتے ہیں۔“
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْفَرَحِ الْهَاشِمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرِ بْنِ طَارِقٍ، قَالَ: كَانَ أَهْلُنَا يَصْنَعُونَ الْقَرْعَ، فَقَالَ لِي جَابِرُ بْنُ طَارِقٍ: قَدْ رَأَيْتُ هَذَا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا هَذَا؟ قَالَ: «شَيْءٌ نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَنَا»
ترجمہ
راوی کہتے ہیں: ہمارے گھر والے کدو پکایا کرتے تھے، تو سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: میں نے یہ چیز رسول اللہ ﷺ کے پاس دیکھی تھی، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک چیز ہے جس سے ہم اپنا کھانا بڑھاتے ہیں۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَرْعًا مَقْطُوعًا فَقُلْتُ: مَا تَصْنَعُ بِهَذَا؟ قَالَ: «نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَنَا»
ترجمہ
سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے کٹا ہوا کدو دیکھا، میں نے پوچھا: آپ اس سے کیا کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اس سے اپنا کھانا بڑھاتے ہیں۔“