المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن طارق أبو حكيم الأحمسي باب: سیدنا جابر بن طارق احمسی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوحکیم
حدیث نمبر: 2071
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ الْفَرَحِ الْهَاشِمِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرِ بْنِ طَارِقٍ، قَالَ: كَانَ أَهْلُنَا يَصْنَعُونَ الْقَرْعَ، فَقَالَ لِي جَابِرُ بْنُ طَارِقٍ: قَدْ رَأَيْتُ هَذَا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا هَذَا؟ قَالَ: «شَيْءٌ نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَنَا»ترجمہ
راوی کہتے ہیں: ہمارے گھر والے کدو پکایا کرتے تھے، تو سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: میں نے یہ چیز رسول اللہ ﷺ کے پاس دیکھی تھی، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایک چیز ہے جس سے ہم اپنا کھانا بڑھاتے ہیں۔“