المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر بن طارق أبو حكيم الأحمسي باب: سیدنا جابر بن طارق احمسی رضی اللہ عنہ، کنیت ابوحکیم
حدیث نمبر: 2067
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثنا شَرِيكٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ دُبَّاءٌ فَقُلْتُ: مَا تَصْنَعُونَ؟ قَالَ: «نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَنَا»ترجمہ
حکیم بن جابر اپنے والد سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو آپ ﷺ کے پاس کدو کا سالن تھا، میں نے پوچھا: آپ لوگ اس سے کیا کرتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اس سے اپنے کھانے میں اضافہ کرتے ہیں۔“