حدیث نمبر: 2068
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ جَابِرٍ الْأَحْمَسِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَيْتُ عِنْدَهُ الدُّبَّاءَ فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «نُكْثِرُ بِهِ طَعَامَ أَهْلِنَا»
ترجمہ

سیدنا جابر بن طارق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوا تو آپ ﷺ کے پاس کدو دیکھا، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ کیا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم اس سے اپنے گھر والوں کا کھانا بڑھاتے ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الجيم / حدیث: 2068
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 258، حدیث 2081