کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: سیدنا تمام بن عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، ثنا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الصَّيْقَلِ، عَنْ جَعْفَرٍ بَيَّاعِ الْأَنْمَاطِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمِيمِ بْنِ الْعَبَّاسِ أَوِ ابْنِ تَمَّامِ بْنِ الْعَبَّاسِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لِي أَرَاكُمْ تَأْتُونِي قُلْحًا اسْتَاكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَفَرَضْتُ عَلَيْهِمُ السِّوَاكَ، كَمَا فُرِضَتْ عَلَيْهِمُ الصَّلَاةُ»
ترجمہ
جعفر بن تمیم بن عباس، یا ابن تمام بن عباس، اپنے والد سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں میلے دانتوں کے ساتھ آتا دیکھتا ہوں، مسواک کیا کرو، اگر میں اپنی امت پر مشکل نہ ڈالتا تو ان پر مسواک کو فرض کر دیتا جیسے ان پر نماز فرض کی گئی ہے۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب التاء / حدیث: 1288
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 64، حدیث 1301
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا شَيْبَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الصَّيْقَلِ، مَوْلَى بَنِي أَسَدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لَكُمْ تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا اسْتَاكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ، عِنْدَ كُلِّ طُهُورٍ»
ترجمہ
جعفر بن تمام بن عباس اپنے والد سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم میلے دانتوں کے ساتھ میرے پاس آتے ہو، مسواک کیا کرو، اگر میں اپنی امت پر مشکل نہ ڈالتا تو انہیں ہر وضو کے وقت مسواک کا حکم دیتا۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب التاء / حدیث: 1289
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 64، حدیث 1302
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبِي، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الصَّيْقَلِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامِ بْنِ الْعَبَّاسِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لَكُمْ تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا تَسَوَّكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَأَمَرْتُهُمْ أَنْ يَتَسَوَّكوا، عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ»
ترجمہ
جعفر بن تمام بن عباس اپنے والد سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم میلے دانتوں کے ساتھ میرے پاس آتے ہو، مسواک کیا کرو، اگر میں اپنی امت پر مشکل نہ ڈالتا تو انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب التاء / حدیث: 1290
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 64، حدیث 1303