المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
تمام بن العباس بن عبد المطلب باب: سیدنا تمام بن عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1289
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا شَيْبَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الصَّيْقَلِ، مَوْلَى بَنِي أَسَدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمَّامِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لَكُمْ تَدْخُلُونَ عَلَيَّ قُلْحًا اسْتَاكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَأَمَرْتُهُمْ بِالسِّوَاكِ، عِنْدَ كُلِّ طُهُورٍ»ترجمہ
جعفر بن تمام بن عباس اپنے والد سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا کہ تم میلے دانتوں کے ساتھ میرے پاس آتے ہو، مسواک کیا کرو، اگر میں اپنی امت پر مشکل نہ ڈالتا تو انہیں ہر وضو کے وقت مسواک کا حکم دیتا۔“