المعجم الكبير للطبراني
باب التاء— حرف تا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
تمام بن العباس بن عبد المطلب باب: سیدنا تمام بن عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1288
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، ثنا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الصَّيْقَلِ، عَنْ جَعْفَرٍ بَيَّاعِ الْأَنْمَاطِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ تَمِيمِ بْنِ الْعَبَّاسِ أَوِ ابْنِ تَمَّامِ بْنِ الْعَبَّاسِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا لِي أَرَاكُمْ تَأْتُونِي قُلْحًا اسْتَاكُوا، فَلَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي، لَفَرَضْتُ عَلَيْهِمُ السِّوَاكَ، كَمَا فُرِضَتْ عَلَيْهِمُ الصَّلَاةُ»ترجمہ
جعفر بن تمیم بن عباس، یا ابن تمام بن عباس، اپنے والد سیدنا تمام بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے کیا ہوا کہ میں تمہیں میلے دانتوں کے ساتھ آتا دیکھتا ہوں، مسواک کیا کرو، اگر میں اپنی امت پر مشکل نہ ڈالتا تو ان پر مسواک کو فرض کر دیتا جیسے ان پر نماز فرض کی گئی ہے۔“