کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: شرحبیل بن سعد کی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ «أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ لَحْمًا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»
ترجمہ
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گوشت کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ ثُمَيْلٍ الْخَلَّالُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «شَوَيْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَطْنَ شَاةٍ فَأَكَلَ مِنْهَا فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»
ترجمہ
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کے لیے بکری کا پیٹ بھونا، آپ ﷺ نے اس میں سے کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَرَادَةَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: «كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِقِدْرٍ لِبَعْضِ أَهْلِهِ فِيهَا لَحْمٌ يُطْبَخُ، فَنَاوَلَهُ بَعْضُهُمْ مِنْهَا كَتِفًا، فَأَكَلَهُ وَهُوَ قَائِمٌ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»
ترجمہ
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا، آپ ﷺ اپنے گھر والوں میں سے کسی کی ہانڈی کے پاس سے گزرے جس میں گوشت پک رہا تھا، تو کسی نے آپ ﷺ کو اس میں سے شانہ دیا، آپ ﷺ نے اسے کھڑے کھڑے کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا أَبُو الْمُعَافَى الْحَرَّانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحِيمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: «أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةٌ، فَشَوَيْتُ مِنْهَا، فَأَكَلَ مِنْهُ، فَقَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَمَسَّ مَاءً»
ترجمہ
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ کو ایک بکری تحفے میں دی گئی، تو میں نے اس میں سے کچھ بھونا، آپ ﷺ نے اس میں سے کھایا، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھی اور پانی کو ہاتھ نہیں لگایا۔“