المعجم الكبير للطبراني
باب الألف— حرف الف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شرحبيل بن سعد، عن أبي رافع باب: شرحبیل بن سعد کی سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 981
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَرَادَةَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ: «كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَرَّ بِقِدْرٍ لِبَعْضِ أَهْلِهِ فِيهَا لَحْمٌ يُطْبَخُ، فَنَاوَلَهُ بَعْضُهُمْ مِنْهَا كَتِفًا، فَأَكَلَهُ وَهُوَ قَائِمٌ، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»ترجمہ
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا، آپ ﷺ اپنے گھر والوں میں سے کسی کی ہانڈی کے پاس سے گزرے جس میں گوشت پک رہا تھا، تو کسی نے آپ ﷺ کو اس میں سے شانہ دیا، آپ ﷺ نے اسے کھڑے کھڑے کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔“