حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ، ثنا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا وَهْبٌ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ هِنْدَ بْنِ حَارِثَةَ، عَنْ عَمِّهِ أَسْمَاءَ بْنِ حَارِثَةَ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ، فَقَالَ: «ائْتِ قَوْمَكَ فَمُرْهُمْ أَنْ يَصُومُوا هَذَا الْيَوْمَ» قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا أُرَانِي آتِيهِمْ حَتَّى يَطْعَمُوا، قَالَ: «مُرْ مَنْ طَعِمَ مِنْهُمْ أَنْ يَصُومَ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ»
ترجمہ
سیدنا اسماء بن حارثہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے رسول اللہ ﷺ نے عاشوراء کے دن بھیجا اور فرمایا: ”اپنی قوم کے پاس جاؤ اور انہیں حکم دو کہ وہ آج کا روزہ رکھیں۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا خیال ہے کہ میں ان کے پاس اس وقت پہنچوں گا جب وہ کھانا کھا چکے ہوں گے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان میں سے جس نے کھانا کھا لیا ہو اسے حکم دو کہ وہ باقی دن کا روزہ رکھے۔“
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عَقِيلٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، ثنا الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا أَبُوكَ غَيْلَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ أَسْمَاءَ بْنِ حَارِثَةَ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاضِعًا يَدَهُ أُرَاهُ عَلَى فَخِذِهِ، يُشِيرُ بِأُصْبُعِهِ فِي التَّشَهُّدِ»
ترجمہ
سیدنا اسماء بن حارثہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنا ہاتھ - غالباً اپنی ران پر - رکھے ہوئے تشہد میں انگلی سے اشارہ کر رہے تھے۔“
وَبِإِسْنَادِهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْصَرِفُ عَنْ شِمَالِهِ إِلَى مَنْزِلِهِ إِذَا سَلَّمَ»
ترجمہ
اسی سند سے مروی ہے، سیدنا اسماء بن حارثہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ سلام پھیرنے کے بعد اپنی بائیں طرف سے اپنے گھر کی طرف مڑ جاتے تھے۔“