حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَامِرِيُّ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازُ قَالَ : نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ وَأَبِي مَرْيَمَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ : كِتَابُ اللهِ ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي ، وَلَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ ، إِلَّا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ ، إِلَّا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں تم میں دو بھاری (عظیم) چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں: اللہ کی کتاب اور میری عترت یعنی میرے اہل بیت، اور یہ دونوں ہرگز جدا نہ ہوں گے یہاں تک کہ حوض (کوثر) پر میرے پاس آئیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کثیر نواء رحمہ اللہ سے ابو عبد الرحمن مسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کثیر نواء رحمہ اللہ سے ابو عبد الرحمن مسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَامِرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازُ قَالَ : نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : لَقَدْ عَلِمَ أُولُو الْعِلْمِ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ - فَسَلُوهَا - أَنَّ أَصْحَابَ الْأَسْوَدِ ذِي الثُّدَيَّةِ مَلْعُونُونَ عَلَى لِسَانِ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ ، وَقَدْ خَابَ مَنِ افْتَرَى .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”آلِ محمد ﷺ میں سے اہلِ علم کو، اور سیدہ عائشہ بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کو بھی (ان سے پوچھ لو)، یقیناً معلوم ہے کہ اسود ذی الثدیہ کے ساتھی نبیِ امی ﷺ کی زبان پر ملعون ہیں، اور جس نے جھوٹ گھڑا وہ ناکام و نامراد ہوا۔“