المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْحَكَمُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حکم ہے۔
حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ قَالَ : نَا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّمْضَاءَ فَلَمْ يُشْكِنَا ، وَقَالَ : I " أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضُّرِّ ، أَدْنَاهَا الْهَمُّ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، إِلَّا بَلْهَطٌ ، وَلَا عَنْ بَلْهَطٍ ، إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، وَلَمْ يُسْنِدْ بَلْهَطٌ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثَ .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے (دوپہر کی) تپتی ہوئی ریت کی شدت کی شکایت کی، مگر آپ ﷺ نے ہماری شکایت کا ازالہ نہیں فرمایا (یعنی نماز میں تاخیر کی رخصت نہیں دی) اور فرمایا: ”«لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» کثرت سے پڑھا کرو، کیونکہ یہ ضرر و نقصان کے ننانوے دروازوں کو دور کر دیتا ہے، جن میں سب سے ادنیٰ دروازہ غم و فکر ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن منکدر رحمہ اللہ سے بلہط کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور بلہط سے عبد المجید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں محمد بن ابی عمر منفرد ہیں، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے، اور بلہط نے اس حدیث کے علاوہ کوئی اور حدیث مسنداً روایت نہیں کی۔“