المعجم الأوسط
باب الحاء— حرفِ حاء سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ حَمْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام حمدان ہے۔
حدیث نمبر: 3542
حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَامِرِيُّ الْكُوفِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ الْقَزَّازُ قَالَ : نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ وَأَبِي مَرْيَمَ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ : كِتَابُ اللهِ ، وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي ، وَلَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ ، إِلَّا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”میں تم میں دو بھاری (عظیم) چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں: اللہ کی کتاب اور میری عترت یعنی میرے اہل بیت، اور یہ دونوں ہرگز جدا نہ ہوں گے یہاں تک کہ حوض (کوثر) پر میرے پاس آئیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کثیر نواء رحمہ اللہ سے ابو عبد الرحمن مسعودی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“