کتب حدیث ›
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية › ابواب
› باب: بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنے کا بیان۔
( 52 ) حَدِيثُ جَابِرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فِيهِ فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ يَأْتِي إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى .
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : سُئِلَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - عَنِ الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ ، فَقَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - فِي الْكَعْبَةِ .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .

ترجمہ
غزوہ فتح کے موقع پر سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث انشاء اللہ تعالی آگے (اپنے مقام پر) آئے گی۔
امام باقر (محمد بن علی) سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ: سیدنا علی بن الحسین (امام زین العابدین) رضی اللہ عنہما سے کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے والد سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ کعبہ (کے اندر) نماز پڑھی ہے“
(ابن حجر فرماتے ہیں:) یہ سند موقوفاً صحیح ہے۔

وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ : إِنَّ مُعَاوِيَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَدِمَ مَكَّةَ ، فَدَخَلَ الْكَعْبَةَ ، فَأَرْسَلَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَقَالَ : بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ ، فَجَاءَ عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - فَرَجَّ الْبَابَ رَجًّا شَدِيدًا ، فَفُتِحَ لَهُ ، فَقَالَ : يَا مُعَاوِيَةُ ، أَمَا وَاللهِ لَقَدْ عَلِمْتَ أَنِّي كُنْتُ أَعْلَمُ مِثْلَ الَّذِي عَلِمَ ابْنُ عُمَرَ ، وَلَكِنَّكَ حَسَدْتَنِي أَنْ تَبْعَثَ إِلَيَّ .
ترجمہ
عبد اللہ بن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ مکہ مکرمہ تشریف لائے اور کعبہ میں داخل ہوئے، پھر انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی طرف پیغام بھیجا اور دریافت کیا: ”رسول اللہ ﷺ نے کہاں نماز پڑھی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”دو ستونوں کے درمیان۔“ اسی دوران سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما تشریف لائے اور انہوں نے دروازے کو بڑی قوت سے جھنجھوڑا، چنانچہ ان کے لیے دروازہ کھول دیا گیا، تو انہوں نے کہا: ”اے معاویہ! اللہ کی قسم! آپ کو بخوبی علم تھا کہ میں بھی وہی جانتا تھا جو ابن عمر جانتے تھے، لیکن آپ نے مجھ سے حسد کیا کہ آپ میری طرف کسی کو پوچھنے کے لیے بھیجتے۔“