المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الحج— حج کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الصَّلَاةِ فِي البيت باب: بیت اللہ کے اندر نماز پڑھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1300
( 52 ) حَدِيثُ جَابِرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فِيهِ فِي غَزْوَةِ الْفَتْحِ يَأْتِي إِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالَى .
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : سُئِلَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - عَنِ الصَّلَاةِ فِي الْكَعْبَةِ ، فَقَالَ : صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - فِي الْكَعْبَةِ .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ .ترجمہ
غزوہ فتح کے موقع پر سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث انشاء اللہ تعالی آگے (اپنے مقام پر) آئے گی۔
امام باقر (محمد بن علی) سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ: سیدنا علی بن الحسین (امام زین العابدین) رضی اللہ عنہما سے کعبہ کے اندر نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے والد سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ کعبہ (کے اندر) نماز پڑھی ہے“
(ابن حجر فرماتے ہیں:) یہ سند موقوفاً صحیح ہے۔