وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : سُئِلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْجَنَّةِ ، فَقَالَ : " مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَحْيَا فِيهَا وَلَا يَمُوتُ ، وَيَنْعَمُ فِيهَا وَلَا يَبْأَسُ ، لَا تَبْلَى ثِيَابُهُ ، وَلَا يَفْنَى شَبَابُهُ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا بِنَاؤُهَا ؟ قَالَ : " لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ ، تُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ ، حَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِرِجَالِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جنت کے بارے میں دریافت کیا گیا : تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص جنت میں داخل ہو گا وہ اُس میں زندہ رہے گا اسے موت نہیں آئے گی ، وہ نعمتوں میں رہے گا ، وہ مایوس نہیں ہو گا ، اس کے کپڑے بوسیدہ نہیں ہوں گے ، اس کی جوانی ختم نہیں ہو گی ۔ “ عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! اس کی تعمیر کس چیز سے ہوئی ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک اینٹ سونے کی ہے ، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے اور اس کی مٹی زعفران کی ہے اور اس کی کنکریاں موتیوں اور یاقوت کی ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جس کے رجال کو امام ترمذی نے حسن قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایسی سند کے ساتھ نقل کی ہے جس کے رجال کو امام ترمذی نے حسن قرار دیا ہے ۔
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " خَلَقَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - الْجَنَّةَ ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ "
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ نے جنت کو یوں بنایا ہے کہ ایک اینٹ سونے کی ہے ، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے ۔ “
وَفِي رِوَايَةٍ : " وَحَائِطُ الْجَنَّةِ لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ وَقَالَ لَهَا : تَكَلَّمِي ، فَقَالَتْ : قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ، فَقَالَتِ الْمَلَائِكَةُ : طُوبَاكِ مَنْزِلَ الْمُلُوكِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ جَنَّةَ عَدْنٍ بِيَدِهِ ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ " . وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَأَبُو سَعِيدٍ لَا يَقُولُ هَذَا إِلَّا بِتَوْقِيفٍ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جنت کی دیواروں میں ایک اینٹ سونے کی ہے ، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے ، پروردگار نے اس سے فرمایا : تم کلام کرو ! تو اس نے یہ کہا: ” تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے “ فرشتوں نے کہا: تمہارے لئے مبارکباد ہے کہ تم بادشاہوں کے رہنے کی جگہ ہو ! “ ۔
یہ روایت امام بزار نے ” مرفوع “ اور ” موقوف “ ( یعنی دونوں طرح سے ) نقل کی ہے ، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو اپنے دست مبارک سے پیدا کیا ہے کہ اس کی ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ باقی روایت حسب سابق ہے ۔ ” موقوف “ روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ یہ بات صرف اسی وقت بیان کر سکتے ہیں ، جب انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہو ۔

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ بَيْضَاءَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ : أَبُو الْمِقْدَامِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو سفید بنایا ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ابومقدام ہے اور وہ متروک ہے ۔