مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابُهُ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا بِنَاؤُهَا ؟ قَالَ : " لَبِنَةٌ مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِنَةٌ مِنْ فِضَّةٍ ، مِلَاطُهَا الْمِسْكُ ، تُرَابُهَا الزَّعْفَرَانُ ، حَصْبَاؤُهَا اللُّؤْلُؤُ وَالْيَاقُوتُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ لِرِجَالِهِ . باب: جنت کی تعمیر اور اس کی صفت کا تذکرہ
وَفِي رِوَايَةٍ : " وَحَائِطُ الْجَنَّةِ لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ ، وَمِلَاطُهَا الْمِسْكُ وَقَالَ لَهَا : تَكَلَّمِي ، فَقَالَتْ : قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ ، فَقَالَتِ الْمَلَائِكَةُ : طُوبَاكِ مَنْزِلَ الْمُلُوكِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ جَنَّةَ عَدْنٍ بِيَدِهِ ، لَبِنَةً مِنْ ذَهَبٍ ، وَلَبِنَةً مِنْ فِضَّةٍ " . وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُ الْمَوْقُوفِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَأَبُو سَعِيدٍ لَا يَقُولُ هَذَا إِلَّا بِتَوْقِيفٍ . ¤ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جنت کی دیواروں میں ایک اینٹ سونے کی ہے ، ایک اینٹ چاندی کی ہے اور اس کا گارا مشک کا ہے ، پروردگار نے اس سے فرمایا : تم کلام کرو ! تو اس نے یہ کہا: ” تحقیق مومنین کامیاب ہو گئے “ فرشتوں نے کہا: تمہارے لئے مبارکباد ہے کہ تم بادشاہوں کے رہنے کی جگہ ہو ! “ ۔
یہ روایت امام بزار نے ” مرفوع “ اور ” موقوف “ ( یعنی دونوں طرح سے ) نقل کی ہے ، امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت عدن کو اپنے دست مبارک سے پیدا کیا ہے کہ اس کی ایک اینٹ سونے کی ہے اور ایک اینٹ چاندی کی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ باقی روایت حسب سابق ہے ۔ ” موقوف “ روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ یہ بات صرف اسی وقت بیان کر سکتے ہیں ، جب انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنا ہو ۔