کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اہل جہنم کی اکثریت کا بیان
حدیث نمبر: 18625
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْفُسَّاقَ أَهْلُ النَّارِ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَنِ الْفُسَّاقُ ؟ قَالَ : " النِّسَاءُ " . قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَوَلَيْسَ أُمَّهَاتُنَا وَنِسَاؤُنَا وَأَزْوَاجُنَا وَبَنَاتُنَا ؟ قَالَ : " بَلَى . وَلَكِنَّهُنَّ إِذَا أُعْطِينَ لَمْ يَشْكُرْنَ ، وَإِذَا ابْتُلِينَ لَمْ يَصْبِرْنَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي رَاشِدٍ الْخَيْرَانِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمان بن شبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” فساق ، اہل جہنم ہیں ، لوگوں نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! فساق کون ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عورتیں ، ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا وہ ہماری مائیں ، ہماری بہنیں اور ہماری بیویاں نہیں ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! لیکن جب انہیں کچھ دیا جائے تو وہ شکرگزار نہیں ہوتی ہیں ، اور جب انہیں آزمائش میں مبتلا کیا جائے تو وہ صبر نہیں کرتی ہیں ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوراشد خبرانی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18625
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (428/3)»
حدیث نمبر: 18626
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّسَاءَ بِالصَّدَقَةِ ، وَحَثَّهُنَّ عَلَيْهَا ، وَقَالَ : " تَصَدَّقْنَ فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ " . فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ : لِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ ! قَالَ : " لِأَنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ ، وَتُسَوِّفْنَ الْخَيْرَ ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو صدقہ کرنے کا حکم دیا اور انہیں اس حوالے سے ترغیب دی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم خواتین صدقہ کرو ! کیونکہ اہل جہنم میں اکثریت تمہاری ہے ، اُن میں سے ایک خاتون نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! وہ کیوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیونکہ تم ( خواتین ) بکثرت لعنت کرتی ہو اور بھلائی کے بارے میں ٹال مٹول کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب صفة أهل النار / حدیث: 18626
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1178)»