مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَكْثَرِ أَهْلِ النَّارِ . باب: اہل جہنم کی اکثریت کا بیان
حدیث نمبر: 18626
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّسَاءَ بِالصَّدَقَةِ ، وَحَثَّهُنَّ عَلَيْهَا ، وَقَالَ : " تَصَدَّقْنَ فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ " . فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ : لِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ ! قَالَ : " لِأَنَّكُنَّ تُكْثِرْنَ اللَّعْنَ ، وَتُسَوِّفْنَ الْخَيْرَ ، وَتَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین کو صدقہ کرنے کا حکم دیا اور انہیں اس حوالے سے ترغیب دی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم خواتین صدقہ کرو ! کیونکہ اہل جہنم میں اکثریت تمہاری ہے ، اُن میں سے ایک خاتون نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! وہ کیوں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیونکہ تم ( خواتین ) بکثرت لعنت کرتی ہو اور بھلائی کے بارے میں ٹال مٹول کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔