مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَكْثَرِ أَهْلِ النَّارِ . باب: اہل جہنم کی اکثریت کا بیان
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْفُسَّاقَ أَهْلُ النَّارِ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَنِ الْفُسَّاقُ ؟ قَالَ : " النِّسَاءُ " . قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَوَلَيْسَ أُمَّهَاتُنَا وَنِسَاؤُنَا وَأَزْوَاجُنَا وَبَنَاتُنَا ؟ قَالَ : " بَلَى . وَلَكِنَّهُنَّ إِذَا أُعْطِينَ لَمْ يَشْكُرْنَ ، وَإِذَا ابْتُلِينَ لَمْ يَصْبِرْنَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي رَاشِدٍ الْخَيْرَانِيِّ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤سیدنا عبدالرحمان بن شبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” فساق ، اہل جہنم ہیں ، لوگوں نے دریافت کیا : یا رسول اللہ ! فساق کون ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عورتیں ، ایک صاحب نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا وہ ہماری مائیں ، ہماری بہنیں اور ہماری بیویاں نہیں ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں ! لیکن جب انہیں کچھ دیا جائے تو وہ شکرگزار نہیں ہوتی ہیں ، اور جب انہیں آزمائش میں مبتلا کیا جائے تو وہ صبر نہیں کرتی ہیں ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوراشد خبرانی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔