مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابُ لَا يَدْخُلُ النَّارَ إِلَّا مَنْ يَشْفِي غَيْظَهُ بِسُخْطِ اللَّهِ . باب: صرف وہ شخص جہنم میں داخل ہو گا ، جس نے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے اپنے غصے کو ٹھنڈا کیا ہو گا
حدیث نمبر: 18627
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " بَابُ النَّارِ لَا يَدْخُلُهُ إِلَّا مَنْ يَشْفِي غَيْظَهُ بِسُخْطِ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ قُدَامَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَيْبَةَ ، وَهُمَا ضَعِيفَانِ ، وَقَدْ وُثِّقَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جہنم کے دروازے میں صرف وہ شخص داخل ہو گا جس نے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے ذریعے اپنے غصے کو ٹھنڈا کیا ہو گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے قدامہ بن محمد کے حوالے سے اسماعیل بن شیبہ سے نقل کی ہے اور وہ دونوں ضعیف ہیں ، ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔