حدیث نمبر: 18600
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى : زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ قَالَ : زِيدُوا عَقَارِبَ أَنْيَابُهَا كَالنَّخْلِ الطُّوَالِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ہم ان کے لیے عذاب پر عذاب بڑھا دیں گے ۔ “ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اُن پر مزید ایسے بچھو مسلط کیے جائیں گے جن کے دانت کھجور کے طویل درختوں کی مانند ہوں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 18601
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى : زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ قَالَ : هِيَ خَمْسَةُ أَنْهَارٍ تَحْتَ الْعَرْشِ ، يُعَذَّبُونَ بِبَعْضِهَا بِاللَّيْلِ ، وَبِبَعْضِهَا بِالنَّهَارِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ارشاد باری تعالیٰ ہے : ” ہم ان کے لیے عذاب پر عذاب بڑھا دیں گے ۔ “ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : یہ عرش کے نیچے موجود پانچ نہریں ہیں ان میں سے چند نہروں میں اہل جہنم کو رات کے وقت عذاب دیا جائے گا اور بعض میں دن کے وقت عذاب دیا جائے گا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔