مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب صفة أهل النار— جہنم کے بارے میں روایات
بَابُ زِيَادَةِ أَهْلِ النَّارِ مِنَ الْعَذَابِ . قَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ يَعْلَى بْنِ مُنَبِّهٍ قَبْلَ هَذَا الْحَدِيثِ باب: اہل جہنم کے عذاب میں اضافہ ہونا
حدیث نمبر: 18600
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى : زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ قَالَ : زِيدُوا عَقَارِبَ أَنْيَابُهَا كَالنَّخْلِ الطُّوَالِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” ہم ان کے لیے عذاب پر عذاب بڑھا دیں گے ۔ “ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اُن پر مزید ایسے بچھو مسلط کیے جائیں گے جن کے دانت کھجور کے طویل درختوں کی مانند ہوں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔