حدیث نمبر: 18437
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا فِي السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ مَوْضِعُ قَدَمٍ ، وَلَا شِبْرٌ ، وَلَا كَفٌّ إِلَّا وَفِيهِ مَلَكٌ قَائِمٌ ، وَمَلَكٌ رَاكِعٌ ، أَوْ مَلَكٌ سَاجِدٌ ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قَالُوا جَمِيعًا : سُبْحَانَكَ مَا عَبَدْنَاكَ حَقَّ عِبَادَتِكَ ، إِلَّا أَنَّا لَمْ نُشْرِكْ بِكَ شَيْئًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ . قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ : لَيْسَ بِقَوِيٍّ فِي الْحَدِيثِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سات آسمانوں میں ایک قدم یا ایک بالشت یا ایک ہتھیلی جتنی جگہ ( بھی خالی نہیں ہے ، ہر جگہ پر ) کوئی فرشتہ قیام کی حالت میں ہے ، کوئی فرشتہ رکوع کی حالت میں ہے ، یا کوئی فرشتہ سجدے کی حالت میں ہے ، جب قیامت کا دن ہو گا تو وہ سب یہ کہیں گے : تو ہر عیب سے پاک ہے ، ہم نے تیری ویسے عبادت نہیں کی ، جو تیری عبادت کا حق تھا البتہ یہ ہے کہ ہم کسی کو تیرا شریک قرار نہیں دیتے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عروہ بن مروان ہے ، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : یہ حدیث میں قوی نہیں ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عروہ بن مروان ہے ، امام دارقطنی رحمہ اللہ کہتے ہیں : یہ حدیث میں قوی نہیں ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 18438
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَوْ أَنَّ رَجُلًا يَخِرُّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ هَرِمًا فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ تَعَالَى لَحَقَرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِي حَقِّ اللَّهِ تَعَالَى عَلَى الْعِبَادِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے لے کر ، بڑھاپے کے عالم میں مرنے کے دن تک اللہ تعالیٰ کی رضامندی کے حصول کے لیے چہرے کے بل گر جائے ( شاید یہ مراد ہے کہ سجدے میں رہے ) تو قیامت کے دن وہ اس عمل کو بھی حقیر سمجھے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ مدلس ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، اس سے پہلے کتاب الایمان میں بندوں پر اللہ تعالیٰ کے حقوق سے متعلق باب میں
یہ روایت گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے اور وہ مدلس ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ، اس سے پہلے کتاب الایمان میں بندوں پر اللہ تعالیٰ کے حقوق سے متعلق باب میں
یہ روایت گزر چکی ہے ۔