حدیث نمبر: 18439
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنْ شِئْتُمْ أَنْبَأْتُكُمْ بِأَوَّلِ مَا يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَبِأَوَّلِ مَا يَقُولُونَ ؟ " . قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ : هَلْ أَحْبَبْتُمْ لِقَائِي ؟ فَيَقُولُونَ : نَعَمْ . يَا رَبَّنَا ، فَيَقُولُ : لِمَ ؟ فَيَقُولُونَ : رَجَوْنَا رَحْمَتَكَ وَعَفْوَكَ . فَيَقُولُ : فَقَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ رَحْمَتِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِسَنَدَيْنِ أَحَدُهُمَا حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اگر تم لوگ چاہو تو میں تمہیں یہ بتا دیتا ہوں کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سب سے پہلے کیا فرمائے گا ؟ اور وہ ( یعنی اہل ایمان ) سب سے پہلے کیا کہیں گے ؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ مومنین سے یہ فرمائے گا : کیا تم میری بارگاہ میں حاضر ہونا چاہتے تھے ؟ وہ لوگ جواب دیں گے : جی ہاں ! اے ہمارے پروردگار ! پروردگار فرمائے گا : کیوں ؟ وہ لوگ کہیں گے : ہمیں تیری رحمت اور تیری معافی کی امید تھی ، تو پروردگار فرمائے گا : میری رحمت تمہارے لئے واجب ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب البعث / حدیث: 18439
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (94/20)»