کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: کسی گھرانے والوں کا ، یکے بعد دیگرے ، جنت یا جہنم میں جانا
حدیث نمبر: 17971
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ : أُخْبِرْتُ أَنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ يَتَتَابَعُونَ فِي النَّارِ حَتَّى لَا يَبْقَ مِنْهُمْ حُرٌّ ، وَلَا عَبْدٌ ، وَلَا أَمَةٌ ، وَإِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ يَتَتَابَعُونَ فِي الْجَنَّةِ حَتَّى مَا يَبْقَى مِنْهُمْ حُرٌّ ، وَلَا عَبْدٌ ، وَلَا أَمَةٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقٍ كَبِيرٍ ، وَلَمْ يَنْسُبْهُ إِلَى أَبِي جُحَيْفَةَ وَلَمْ أَعْرِفْ كَبِيرًا هَذَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ کسی گھرانے کے لوگ یکے بعد دیگرے جہنم میں جائیں گے ، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی آزاد یا غلام یا کنیز باقی نہیں بچے گا اور کسی گھرانے کے لوگ یکے بعد دیگرے جنت میں جائیں گے ، یہاں تک کہ ان میں سے کوئی آزاد یا غلام یا کنیز باقی نہیں بچے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے کثیر کے حوالے سے نقل کی ہے ، انہوں نے سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ تک اس کی نسبت بیان نہیں کی ہے اور میں اس کے زیادہ تر افراد سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے کثیر کے حوالے سے نقل کی ہے ، انہوں نے سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ تک اس کی نسبت بیان نہیں کی ہے اور میں اس کے زیادہ تر افراد سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔