حدیث نمبر: 17969
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ إِذَا رَضِيَ عَنِ الْعَبْدِ أَثْنَى عَلَيْهِ سَبْعَةَ أَضْعَافٍ مِنَ الْخَيْرِ لَمْ يَعْمَلْهُ ، وَإِذَا سَخِطَ عَلَى الْعَبْدِ أَثْنَى عَلَيْهِ سَبْعَةَ أَضْعَافٍ مِنَ الشَّرِّ لَمْ يَعْمَلْهُ " .
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے راضی ہوتا ہے تو بھلائی کے حوالے سے اس کی سات گنا تعریف کرتا ہے ، جو بھلائی اس نے کی بھی نہیں ہوتی ، اور جب وہ کسی بندے پر ناراض ہوتا ہے تو برائی کے حوالے سے اس کا سات گنا ذکر کرتا ہے جو برائی اس نے کی بھی نہیں ہوتی ۔ “
حدیث نمبر: 17970
وَفِي رِوَايَةٍ : " إِذَا أَحَبَّ وَإِذَا أَبْغَضَ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " تِسْعَةَ أَضْعَافٍ " . وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا عَلَى ضَعْفٍ فِي بَعْضِهِمْ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جب وہ محبت کرتا ہے “ اور یہ الفاظ ہیں : ” جب وہ ناپسند کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے ” نو گنا“ کے الفاظ نقل کئے ہیں ، اس کے رجال میں سے بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود ، ان کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے ” نو گنا“ کے الفاظ نقل کئے ہیں ، اس کے رجال میں سے بعض کے ضعیف ہونے کے باوجود ، ان کی توثیق کی گئی ہے ۔