کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: انسان کے حسب اور اس کے کرم کا بیان
حدیث نمبر: 17841
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " كَرَمُ الرَّجُلِ دِينُهُ ، وَمُرُوءَتُهُ عَقْلُهُ ، وَحَسَبُهُ خُلُقُهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ : " حَسَبُ الْمَرْءِ مَالُهُ ، وَكَرَمُهُ تَقْوَاهُ " . وَقَالَ : " الْحَسَبُ الْمَالُ ، وَالْكَرَمُ التَّقْوَى " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” آدمی کا کرم ، اُس کا دین ہے اس کی مروت ، اُس کی عقل ہے ، اور اُس کا حسب ، اس کا اخلاق ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، یہ امام بزار نے بھی نقل کی ہے اور ان کے الفاظ یہ ہیں : ” آدمی کا حسب اس کا مال ہے اور اس کا کرم ، اس کی پرہیزگاری ہے ۔ “ اور آپ نے یہ بھی فرمایا ہے : ” حسب ، مال ہے ، اور کرم ، تقویٰ ہے ۔ “
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17841
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن، ولکن عند الشواھد حدیث صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (65/2)»