کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: لالچ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17823
عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِيَّاكُمْ وَالطَّمَعَ ; فَإِنَّهُ هُوَ الْفَقْرُ ، وَإِيَّاكُمْ وَمَا يَعْتَذِرُ مِنْهُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لالچ سے بچ کے رہو ! کیونکہ وہ غربت ہے ، اور تم اُن چیزوں سے بچ کے رہو ! جن کی وجہ سے معذرت کرنی پڑے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17823
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17824
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ : أَنَّ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ فَقَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَكُمْ أَنْ تَتَعَوَّذُوا مِنْ ثَلَاثٍ : مِنْ طَمَعٍ حَيْثُ لَا مَطْمَعَ ، وَمِنْ طَمَعٍ يَهْدِي إِلَى طَبْعٍ ، وَمَنْ طَمِعَ إِلَى غَيْرِ مَطْمَعٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا ثِقَاتٌ ، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الِاسْتِعَاذَةِ مِنَ الطَّمَعِ وَغَيْرِهِ فِي آخِرِ الْأَذْكَارِ ، وَأَوَاخِرِ الْأَدْعِيَةِ فِي بَابِ الِاسْتِعَاذَةِ . ¤
محمد محی الدین
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں : سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ لوگوں کے پاس تشریف لائے اور انہوں نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تم لوگوں کو یہ حکم دیا ہے کہ تم تین چیزوں سے پناہ مانگو : ایسے لالچ سے جہاں لالچ نہ بنتا ہو ، ایسے لالچ سے جو طبع کی طرف لوٹا دے ، اور ایسے لالچ سے جہاں لالچ نہ ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے ، ان میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ان میں سے بعض کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے لالچ اور دیگر چیزوں سے پناہ مانگنے کے بارے میں کچھ احادیث گزر چکی ہیں ، جو کتاب الاذکار کے آخر میں ہیں ، اور کتاب الادعیہ میں ، پناہ مانگنے سے متعلق باب میں ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17824
درجۂ حدیث محدثین: صحیح