کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: تکبر کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17682
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِيَّاكُمْ وَالْكِبَرَ ; فَإِنَّ الْكِبَرَ يَكُونُ فِي الرَّجُلِ ، وَإِنَّ عَلَيْهِ الْعَبَاءَةَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” تم تکبر سے بچو ! کیونکہ تکبر آدمی میں ہوتا ہے ، اگرچہ اس کے جسم پر پرانا سا لباس ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17682
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (547) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (249/19) اخرجه احمد فى المسند 185/4»
حدیث نمبر: 17683
وَعَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ فِي جَهَنَّمَ وَادِيًا يُقَالُ لَهُ : هَبْهَبُ ، حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُسْكِنَهُ كُلَّ جَبَّارٍ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي ذَمِّ الْكِبْرِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِي الْكَبَائِرِ ، وَفِي كِتَابِ الزِّينَةِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ” ہبہب “ ہے ، اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ ہر متکبر کو اُس میں ٹھہرائے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ازہر بن سنان ہے ، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے کتاب الایمان میں ، کبیرہ گناہوں سے متعلق باب میں اور کتاب الزینہ میں تکبر کی مذمت کے بارے میں ، بہت سی احادیث گزر چکی ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17683
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7249)»
حدیث نمبر: 17684
وَعَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ مَعْقِلٍ : أَنَّهُ سَمِعَ وَهْبًا يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَقَالَ : احْفَظُوا مِنِّي ثَلَاثًا : إِيَّاكُمْ وَهَوًى مُتَّبَعًا ، وَقَرِينَ السُّوءِ ، وَإِعْجَابَ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
عبدالصمد بن معقل بیان کرتے ہیں : انہوں نے وہب کو منبر پر لوگوں کو خطبہ دینے کے دوران یہ کہتے ہوئے سنا : ” میری تین باتیں یاد رکھنا ! نفسانی خواہش کی پیروی ، برے دوست ، اور خود پسندی سے بچ کے رہنا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17684
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6114)»